جھنگ کے نواحی علاقہ چکنمبر 481 بوٹے والی میں 47 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈسپنسری عملے کی منتظر ہے. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہجھنگ(پیر سید محمد طارق شاہ ڈپٹی بیورو پنجاب)
ضلع جھنگ کی تحصیل شور کوٹ کے چکنمبر 481 بوٹے والی میں سن 2021.22 میں 47 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈسپنسری ابھی تک فنکشنل نہ ہو سکی. اہل علاقہ نے علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر افتخار نور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے اپیل کی ھے کہ خدا را ہم پر اور ہمارے بچوں پر ترس کھا کر اس ڈسپنسری کو چالو کروا دیں اگر مستقل عملہ بھرتی کرنے میں کوئی قانونی پیچیدگی ہو تو عارضی عملہ ہی لگا دیا جائے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مذکورہ بالا عمارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے حوالے بھی ہو چکی ہے مگر عوام ابھی تک بھی علاج معالجہ کے لیے ترس رہی ہے
