#بلاگ

شیخوپورہ مں سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن جرمن ادارہ جی ائی زیڈ کے پراجیکٹ میں مقامی حکومتوں میں بہتر شرکت کے لیے خواتین کو متحرک کرناہے

ہمارے نمائندہ پیر محمد فقراز عباسی کی رپورٹ کے مطابق بتایا جاتاہے کہ۔۔۔۔۔

شیخوپورہ مں سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن جرمن ادارہ جی ائی زیڈ کے پراجیکٹ میں مقامی حکومتوں میں بہتر شرکت کے لیے خواتین کو متحرک کرنے پر پنجاب کے چار اضلاع جہلم میونسپل کمیٹی کھیوڑہ شیخوپورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میونسپل کمیٹی گوجرہ اور لاہور تحصیل رائیونڈ میں کام کر رہی ہے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے گوجرہ میں خواتین کھلی کچہری کی تیاری کے لئے علاقہ کی متحرک خواتین کےساتھ ایک موبلائزیشن سیشن کا انعقاد کیا- جس میں رخسانہ ارشد نے خواتین شہریوں کو بلدیاتی مسائل بارے بتایااور کہا کہ بلدیاتی مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کےلئے متحرک ہوں جس سے میونسپل سروسز کی فراہمی میں بہتری ممکن ہو گی- مزید اس پراجیکٹ کے تحت ہر مہینے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا اس مہینے 29 مئی کو شیخوپورہ میں خواتین کھلی کچہری کی جائے گی- پراجیکٹ میں سرگرمیوں کے بارے مزید بریف کرتے ہوئے کہا کہ خاتون سہولت مرکز کا قیام ایک اہم ہدف ہے، خاتون سہولت مرکز میں خواتین سٹاف ہی شکایات کنندگان کی نہ صرف شکایات درج کریں گی ،بلکہ دیگر متعلقہ اداروں شے متعلق معلومات و رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔ اس سیشن میں میڈم بینش ڈار ۔میڈم عصمہ اور میڈم شہناز و دیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *