ندا یاسر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر وقار ذکا بھڑک اٹھے!
رئیلٹی ٹی وی شو کے میزبان وقار ذکا معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر بھڑک اٹھے۔
چند روز قبل ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وقار ذکا میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وقار ذکا نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی، مجھے میزبان سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی، مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل تک کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے وقار ذکا کو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، میرا کوئی قصور نہیں تھا، مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے دیے گئے متنازع بیان پر وقار ذکا کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔