ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ کانواں والی گاؤں کے قریب ہارویسٹر پر کام کرتے ہوئے نوجوان کو بجلی کی تار سے زوردار جھٹکا لگا، اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،ریسکیو 1122 عملہ نے فوری سی پی آر اپلائی کیا مگر نوجوان جانبر نہ ہو سکا،ریسکیو ۔۔۔عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ تقی امیر کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع

شدید ترین اسموگ کا امکان4 نومبر بروز پیر سے لاھور ننکانہ صاحب ۔واربرٹن بچیکی سیدوالہ اوکاڑہ شاہ کوٹ سانگلہ ہل شیخوپورہ گجرانوالہ. ناروال سیالکوٹ حافظ آباد گجرات منڈی بہاو الدین فیصل آباد جھنگ بھکر میانوالی سرگودھا سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بد ترین اسموگ کی لہر 4 نومبر سے داخل ہونے کا امکان۔ . جبکہ شدید اسموگ کے اثرات کل سے شروع ھو گے ۔ما سک کا لازمی استعمال کریںپنجاب ویدر فور کاسٹیکم نومبر 2024

جھنگ : سنگدل باپ نے کلہاڑی کے وار سے اپنے 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی

جھنگ : ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا فوری نوٹس، ملزم کو بروقت گرفتار کرنے کی ہدایت جاری جھنگ : افسوسناک واقعہ تھانہ قادرپور کے علاقہ رتہ میں پیشہ آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جھنگ : ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم خاور عباس (قوم سید ،سکنہ […]

لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کری ہے جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر مضبوط امیدوار تصور کی جارہی ہیں۔26 سالہ اے ایس پی شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معروف اے ایس پی شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری میں اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا، جس عربی خطاطی والا لباس پہنا ہوا تھا۔پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے کیریئر کے نئے مواقع تلاش کرنے کی غرض سے بدھ کو استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اکتوبر 2021ء میں پی سی بی میں اپنے دور کا آغاز کیا تھا۔

  • 1
  • 2